کشمور اسسٹنٹ کمیشنر ایاض احمد سومرو کی سربراہی میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوس کو سیکورٹی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے اجلاس بلوایا گیا جس میں علمائے کرام کی جانب سے چھوٹے بڑے تمام جلوسوں کا شیڈول پیش کیا گیا اور رینجرز کے کیپٹن عارف پولیس کے ڈی ایس پی عبد اللہ اور ایم ایس ڈاکٹر مشتاق احمد سومرو واپڈا ایس ڈی او راجندر کمار ٹی ایم اے نزاکت علی سومرو بھی موجود تھے

کشمور ریلی سنی تحریک کے ضلعی صدر محمد حنيف قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن ولادت منانا ہمارے دلوں کو سکون دیتا ہے اور انہوں نے انتظامیہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول اللہ ﷺ ریلی میں شرکت ہیں مگر افسوس کی بات ہے انتظامیہ ہمارے ساتھ جو کر رہی ہے قابل مذمت ہے انتظامیہ کو انفارم کرنے کے باوجود ہمیں کوئی سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی اور جشن عید میلاد النبی ﷺ کے ہر جلوس میں ایسا ہی ہوتا ہے