90

پاکپتن کے نواح گاوں 20 ایس پی کا اکلوتا واٹر فلٹریشن پلانٹ حکومت کی عدم توجہ کے باعث چلنے سے پہلے ہی ناکارہ ہو گیا

Spread the love
  • 5
    Shares

پاکپتن (محمد عمران سے) پاکپتن کے نواح گاوں 20 ایس پی کا اکلوتا واٹر فلٹریشن پلانٹ حکومت کی عدم توجہ کے باعث عرصہ دس سال سے بند پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین مضر صحت اور آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں


تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی گاوں 20 ایس پی کی آبادی 15 ہزار ہے جس کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا ہے جو حکومت کی عد توجہ کی وجہ سے عرصہ دس سال سے بند پڑا ہوا ہے ایک دن بھی نہیں چل سکا ہے20 ایس پی گاوں کے رہائشی مضر صحت اور آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں ہیپاٹائٹس خارش الرجی و دیگر موزی بیماریاں پھیل رہی ہیں علاقہ مکین پینے کے صاف پانی کے لئے گاوں سے باہر جمال چوک سے واٹر کینوں میں پانی لاکر پینے پر مجبور واٹر فلٹریشن پلانٹ بند پڑا رہنے سے اسکی لاکھوں روپے کی مشینری نکارہ ہو گئی ہے اس کو زنگ لگ گیا ہے وہ اب استمعال کے قابل بھی نہیں رہی ہے اس کی بلڈنگ بھی کسی ویران کمرے کا منظر پیش کر رہی ہے گاوں والوں کی جانب سے ارباب اختیار کی بار بار توجہ اس مسئلہ کی طرف دلائی گئی لیکن ان کے کانوں تک جوں تک نہ رینگی 20 ایس پی کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کو فوری قابل استمال بنایا جائے اورصاف پانی فراہم کیا جائے تاکہ وہ اور انکے بچے موزی بیماریوں سے بچ سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں