106

چنیوٹ پولیس کی بڑی کاروائی ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار

Spread the love
  • 5
    Shares

چنیوٹ(رانا وسیم سے ) پولیس نے گزشتہ دنوں ضلع چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے والے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا. ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران نے گزشتہ دنوں مین روڈ جامعہ آباد اور بھوانہ میں ہونے والی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش و گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں. نامعلوم ملزمان نے تھانہ رجوعہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کی, دوران واردات ایک ملزم جس کا نام و پتہ بعد میں محمد حسین ولد منظور قوم لیل ساکن سرگودھا معلوم ہوا, اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مضروب ہوگیا جوکہ موقع سے ہی گرفتار ہوگیا.جبکہ پولیس ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے اسکے دوسرے ساتھی جس کا نام و پتہ کاشف ولد میاں خان قوم لیل کو بھی گرفتار کرلیا. ملزمان مختلف اضلاع کو سنگین مقدمات میں مطلوب اور سابقہ ریکارڈ یافتہ تھے. ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور رقم بھی برآمد ہوئی. ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں