111

آن لائن ٹیکسی سروس اب روڈ پر نہیں چل سکے گی،کاروائی شروع

Spread the love
  • 8
    Shares

اسلام آباد (شاہدمحمود) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی سروس گاڑیوں کو پرمٹ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق گاڑیاں کمرشل سرٹیفکیٹ لیے بغیر روڈ پر نہیں چل سکیں گی۔ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے آن لائن ٹیکسی گاڑیوں کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے احکامات جاری کر دیے،اس سلسلے میں مذکورہ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسلام آباد ایکسائز آفس سے پہلے گاڑیوں کو کمرشل کروائے۔اس فیصلہ کے بعد ایکسائز آفس نے آن لائن ٹیکسی سروس گاڑیوں کو کمرشل کرنے کے لیے کاروائی شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری آر ٹی اے ڈاکٹر وقار علی کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کو کمرشل کرنا ایکسائز کا کام ہے اور یہ عمل مکمل ہونے کے بعد ہم گاڑیوں کو پرمٹ جاری کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں