ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے انقلابی اقدامات عمل میں لا رہی ہے عوام الناس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں مظلوم کی دادرسی اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے شہریوں کو ہر قسم کی سہولیات پہنچانا اور ان کے مسائل اچھے اخلاق سے حل کرنا بھی ایک عبادت ہے تمام سرکاری ملازمین دیانتداری انتھک محنت فرض شناسی اور حب الوطنی کے حقیقی جذبہ سے سرشار ہوکر عبادت تصور کرتے ہوئے عوام الناس کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں تاکہ اس کا ثمر براہ راست شہریوں کو ریلیف کی صورت میں ملے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ حال چیچہ وطنی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی محمد عابد کلیار ڈی ایس پی ملازم حسین سمیت تمام سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے کھلی کچہریوں سے وقت کا ضیاع بھی نہیں ہوتا اور عام آدمی کے مسائل آسان طریقے سے حل ہو جاتے ہیں کھلی کچہری میں پچاس سے زائد سائلین نے اپنی اپنی شکایات پیش کی اس پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے فوری طور پر متعلقہ محکموں کو شکایات دور کرنے کی ہدایات جاری کیں.

نعمان چوہدری ساہیوال شہر سے 63نیوز کے نمائندہ ہیں جو کہ 2018 سے ادارہ کے ساتھ منسلک ہیں اور ایک با شعور شہری کی حیثیت سے اپنے علاقائی مسائل کو متعلقہ حکام بالا تک پہنچاتے ہوئے اپنے صحافتی فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ آپ وکالت جیسے مقدس پیشہ سے بھی منسلک ہیں اور عوام کو انصاف کی جلد اور یقینی فراہمی ممکن بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں