94

ساہیوال.صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں سب سے کم جرائم ساہیوال میں ہوئے آرپی او ساہیوال شارق کمال صدیقی

Spread the love
  • 20
    Shares

*ساہیوال.صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں سب سے کم جرائم ساہیوال میں ہوئے آرپی او ساہیوال شارق کمال صدیقی.*
ساہیوال.(ریاض احمد سے)
ریجن کے تمام ڈی پی اوز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا شارق کمال صدیقی آر پی او ساہیوال۔
صوبہ پنجاب کے چھتیس اضلاع میں سب سے کم جرائم ساہیوال میں ہوئے ریجن کے تمام ڈی پی اوز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے صوبہ بھر میں ساہیوال کی کارکردگی قابل تعریف رہی یہ بات آرپی او ساہیوال ریجن شارق کمال صدیقی نے بتائ انھوں نے بتایا کہ بینک سے رقم نکلوانے والوں کو راستے میں لوٹنے کی وارداتیں زور پکڑ چکی تھیں ایسی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گینگ گرفتار کر لیا گیا ہے اسی وجہ سے ایسی وارداتوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اس گینگ کے خلاف اوکاڑہ میں 19 پاکپتن میں 3 ساہیوال میں 5 رحیم یار خان میں 3 خانیوال میں 6 وہاڑی میں 2 مقدمات درج ہیں اس گینگ سے تیس لاکھ روپے نقدی اور دیگر مختلف وارداتیں کرنے والے گینگوں سےدرجنوں مویشی برآمد کر لئے گئے ہیں پاکپتن پولیس نے 3 خطرناک ڈکیت اور مویشی چور گرفتار کئے ہیں ساہیوال پولیس نے ڈکیتوں سے 253 میں سے 240 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی ہیں جو مالکان کے حوالے کردی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں