139

ساہیوال:فرائض میں غفلت برتنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا:DPOساہیوال

Spread the love
  • 18
    Shares

۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء سرکل چیچہ وطنی کے تھانہ شاہکوٹ اور تھانہ کسووال کا ملاحظہ۔اس دوران ایس پی انوسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین اور ایس ڈی پی او چیچہ وطنی سرکل ڈی ایس پی ملازم حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔
انہوں نے ریکارڈ ، صفائی ستھرائی تھانہ جات، اور ملازمین کےڈسپلن چیک کیا ۔تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور پولیس اہلکاروں کے مسائل بھی سنے،دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ عادی ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈاون میں تیزی لائی جائے،اس موقع پر انہوں نے تھانوں میں آئے ہوئے سائلین کی شکایات سن کر موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جارہے ہیں، مظلوم کی دادرسی اور انہیں انصاف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا، فرائض میں غفلت برتنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔تھانہ میں آنے والے شہریوں سے اخلاق سے پیش آئیں۔ ان کے مسائل تسلی سے سن کر ہرممکن رہنمائی کریں۔ میرٹ کی بنیاد پر فوری کارروائی کی جائے ۔ ضلع بھر سے جرائم کا قلع قمع کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ، بہت جلد وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں