95

ڈی پی او آفس ساہیوال میں قائم شکایت سینٹر کو اپ گریڈ کر دیا گیا ۔عام آدمی کی ڈی پی او تک رسائی یقینی، سفارش کلچر کا خاتمہ کر دیا ہے کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء

Spread the love
  • 8
    Shares

رپورٹ (ریاض احمد سے) ڈی پی او آفس ساہیوال میں قائم شکایت سینٹر کو اپ گریڈ کر دیا گیا ۔عام آدمی کی ڈی پی او تک رسائی یقینی، سفارش کلچر کا خاتمہ کر دیا ہے کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء

۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیا نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام کو معیاری سروسز کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ۔اس سلسلے میں ڈی پی او آفس میں قائم شکایت سنٹر کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے ۔ڈی پی او آفس کے شکایت سیل میں اپنی شکایات کے ازالہ کے لئےدوردراز سے آئے ہوئے شہریوں کوصاف ستھرا،کشادہ اور آرام دہ ماحول فراہم کیا گیا ہے۔نئے قائم کیے گئے کمپلینٹ سینٹر میں شہریوں کو عزت سے بٹھایا جاتاہے۔کمپلینٹ سینٹر میں شہریوں کی مناسب رہنمائی کے لئے خوش اخلاق پڑھا لکھا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ روزمرہ کی بنیاد پرڈی پی اوخوداپنے آفس سے اٹھ کر شکایات سنٹر میں شہریوں کے مسائل سنتے ہیں۔ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے فوری بعد عوام کو پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کے سلسلے میں ڈی پی او آفس میں آنے والے شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے اور ان کو صاف ستھرا اور باعزت ماحول فراہم کرنے کے لئے سابقہ کمپلینٹ سینٹر کو نئے فرنشڈ روم میں شفٹ کیاجہاں عوام کو بیٹھنے کے لئے بہترین آرام دہ ماحول فراہم کیا گیا ہے۔جہاں ان کے مسائل کو سن کرڈی پی او فوری احکامات صادر کرتے ہیں ۔کمپلینٹ آفس کے ساتھ علیحدہ سے انتظار گاہ بھی قائم کی گئی ہے جہاں نئے بینچز بھی لگائے گئے ہیں۔اپنی شکایات کے ازالے کے لئے آئے ہوئے شہریوں نے ڈی پی او کی جانب سے فراہم کی گئی ان سروسز پر اطمینان کا اظہار کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں