103

وہاڑی پولیس کی گزشتہ دو یوم میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی

Spread the love
  • 3
    Shares

وہاڑی پولیس کی گزشتہ دو یوم میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی

15مجرمان اشتہاری، 5منشیات فروش,6اسلحہ ناجائز رکھنے والےگرفتار ۔۔۔4460گرام چرس,68لیٹر شراب معہ لاہن, 1کاربین، اور 5پسٹل برآمد

بجلی چوری, پرائس کنٹرول, تیز رفتاری اور نیشنل ایکشن پلان کے قوانین کی خلاف پر بھی مقدمات درج

تھانہ مترو نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 4لاکھ 45ہزار مالیتی چوری شدہ مال مویشی برآمدکر کے مدعیان کے حوالے کئے.

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی محمد عاطف اکرام کی ہدایات پر وہاڑی پولیس نے گزشتہ دو یوم میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5منشیات فروش,6اسلحہ ناجائز رکھنے والےاور 15مجرمان اشتہاریوں کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے4460گرام چرس,68لیٹرشراب معہ لاہن, 1کاربین، اور 5پسٹل برآمد کئے۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے15 مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے.گرفتار مجرمان میں 3اے کیٹگری جبکہ 12بی کیٹگری کے شامل ہیں- نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر لاؤڈ سپیکر ایکٹ کا1, کرایہ داری کا ایکٹ اور سیکیورٹی آرڈیننس کے 2مقدمات درج کئے گئے. بجلی چوری کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر ضلع کے مختلف تھانوں میں 6مقدمات درج کئے گئے. پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی پر تھانہ دانیوال میں 2مقدمات درج کئے گئے جبکہ تیز رفتاری سے گاڑی چلا کر ممکنہ حادثات کا سبب بننے پر تھانہ صدر وہاڑی میں 1مقدمہ درج کیا گیا. پولیس تھانہ مترو نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 4لاکھ 45ہزار مالیتی چوری شدہ مال مویشی برآمدکر کے مدعیان کے حوالے کئے.

تھانہ صدر وہاڑی سے محمد سرور اے ایس آئی نے 1750گرام چرس برآمد کی تھانہ دانیوال مظہر فرید اے ایس آئی نے 1310گرام چرس برآمد کی تھانہ ماچھیوال سے مشتاق احمد سب انسپکٹر نے 1400گرام چرس برآمد کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں