80

کشمور. لڑکی کی دوستی نے سکھر کے لڑکوں کو کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے چنگل میں پھنسادیا،مقابلے کےبعددونوں افراد بازیاب. ایس ایس پی کشمور مزید تفصیلات سید ظفر حیسن شاہ کی اس رپورٹ میں

Spread the love

کشمور. *لڑکی کی دوستی نے سکھر کے لڑکوں کو کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے چنگل میں پھنسادیا،مقابلے کےبعددونوں افراد بازیاب. ایس ایس پی کشمور*

لڑکیوں سےموبائیل فون پردوستی کےبعد دعوت پر ملاقات کرنےسکھرکے رہائشی دو افراد کندھکوٹ کےعلاقےکچو کیٹی میں پہنچ کرڈاکووں کے چنگل میں پھنس گئے،پولیس نے خفیہ اطلاع پرعلاقےکاگھیراوکیااورمقابلےکے بعد دونوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا،ایس ایس پی کشمور اسدرضاشاہ کےمطابق بروقت پولیس نےخفیہ اطلاع پرتھانہ کچوکیٹی میں کاروائی کرکے سکھر کےرہائشی دو افرادکو بازیاب کرایاہے ڈاکووں نے سافٹ ویئر کی مدد سےموبائیل فون کےزریعےلڑکی بن کردونوں مغویوں سےدوستی کی اورانہیں ملنےکے بہانےبلایاڈاکو انہیں اغواء کرناچاہتےتھےکہ پولیس نےبروقت کاروائی کی اور فائرنگ کےتبادلے کےبعدڈاکودونوں مغویوں کوچھوڑ کرفرارہوگئے، مغوی محمد صالح اور غلام حیدرکاتعلق سکھرسےہے،ایس ایس پی سیداسد رضا شاھ نےمذید بتایاکہ ڈاکووں کےمختلف گینگز جن میں لالوشیخ اورسکندرسبزوئ شامل ہیں سادہ لوح عوام کو موبائل سافٹ ویئر کی مددسے لڑکی بن کر دوستی کرتے ہیں اورجب لوگ ان کی دوستی اور محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں توپھریہ ڈاکوانہیں ملنےکےبہانےبلا کرتاوان کیلئےاغواءکرلیتےہیں۔انہوں نےعوام سےاپیل کی ہےکہ وہ کسی ایسی انجان کال جوکسی لڑکی کی آواز میں ہواس سےبات یادوستی نا کریں اور کہیں بھی کسی اجنبی شخص سےملنےسےپہلےکسی جاننےوالےکو ضرور بتائیں تاکہ وہ کسی مشکل میں نہ پھنس جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں