41

ڈکیتی،قتل اور سنگین جرائم میں ملوث انتہائی خطرناک افغانی گروہ گرفتار

Spread the love
  • 1
    Share

اسلام آباد(شاہدمحمود)اسلام آباد پولیس نے خطرناک جرائم میں ملوث افغانی گروہ گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز وقارالدین سید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈکیتی، قتل، سرقہ بالجبر اور سنگین جر ائم کی وارداتوں میں ملوث انتہائی خطرناک 5رکنی افغانی گروہ گرفتار کیا گیا ہے اس موقع پر ایس پی انڈسٹریل میڈم سمیرااعظم اورایس پی انوسٹی گیشن سید مصطفی تنویرو دیگر پولیس افسران اورذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی شرک تھے.ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انڈسٹریل ایریا زون میں 30 سے زائد وارداتوں کا کا انکشاف کیا ہے. اس کے علاوہ اسلام آباد کے دیگر تھانہ جات کی حدود اور ضلع راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی اسی نوعیت کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 4 پسٹل بمعہ ایمونیشن، 4 عدد موٹر سائیکل، 1عدد خنجر، 5 عدد مو بائل فونز، بھی برآمد کر لیے گئے. ایس ایس پی اسلام آباد نے بتایا کہ پولیس ٹیم کی اعلی کارکردگی پرنقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹیم کے لیے جنا ب محمد عامر ذوالفقار خا ن آئی جی اسلام آ باد سے خصوصی انعامات کی سفارش کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں