42

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے آرمی پبلک سکول میں روڈ سیفٹی ورکشاپ

Spread the love

اسلام آباد (شاہدمحمود)اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے آرمی پبلک سکول ویسٹریج (III)راولپنڈی میں روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں200سے زائد بچوں نے شرکت کی بچوں کوروڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی. آرمی پبلک سکول کی پرنسپل عالیہ ہمدانی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران سخت سردی یا گرمی ہونے کے باوجوداپنی ڈیوٹی جانفشانی اور ایمانداری سے ادا کرتے ہیں ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں