46

گوجرانوالہ: حافظ آباد کے علاقہ گلزار پورہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ سے مکان کی دیواریں اور چھتیں گرگئیں ملبہ تلے دب کر خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی

Spread the love

گوجرانوالہ (شاہ زیب نمائندہ 63نیوز) حافظ آباد کے علاقہ گلزار پورہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ سے مکان کی دیواریں اور چھتیں گرگئیں جس کے نتیجہ میں آگ لگنے اور ملبہ تلے دب کر خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین بھائی شدید ذخمی ہوگئے جنھیں تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں ریلوے لائن کے قریبی علاقہ گلزار پورہ میں محمد خالد کے گھر رات کے وقت لیکج کی وجہ سے گیس جمع ہوگئی ۔ صبح کے وقت خالد کی ہمشیرہ نے دیا سلائی جلائی تو گیس لیکج کے باعث اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں مکان کی دیواریں اور چھتیں گرگئیں ۔جس کے باعث آگ لگ کر جھلسنے اور ملبے تلے دب کر خالد کا بارہ سالہ بیٹا اسد خالد اور ہمشیرہ شہناز بی بی جاں بحق ہوگئی جبکہ خالد کے 3بیٹے عبدالرحمن، علی حیدر اور حنزلہ آگ لگنے اور ملبہ تلے دب جانے سے شدید ذخمی ہوگئے ۔جنھیں ریسکیو 1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کوملبہ سے نکال کر فوری طور پر ٹراماسنٹر منتقل کیا جہاں سے ڈاکٹروں نے انہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاھور ریفر کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں