61

حاصل پور : کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائے گئے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بلڈنگ میں انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال.. چلنے کے کچھ عرصہ بعد ہی ناکارہ ہو گیا

Spread the love

حاصل پور (محمد نعمان سے)

حاصل پور کے نواحی ٰ گاؤں چکنمبر 13فورڈ واہ میں سابق خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف صاف پانی پروگرام میں کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائے گئے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بلڈنگ میں انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا جو چلنے کے کچھ عرصہ بعد ہی بیٹھ گیا چکنمبر 13فورڈ واہ کے رہائشیوں کو پنجاب صاف پانی کمپنی حکومت پنجاب کی زیر نگرانی صاف اور میٹھا پانی مہیا کرنے کے لئے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ بمعہ شمسی توانائی ایک کروڑ 22 لاکھ 64ہزار 883روپے کی خطیر رقم سے لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مشینری اور بلڈنگ میں مبینہ طور پر کرپشن کا انکشاف واٹر فلٹریشن پلانٹ کی لاگت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے فلٹریشن پلانٹ کا آڈٹ کرواکر کرپشن میں ملوث حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے والے تمام ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں