17

ساہیوال:سیدشہبازبخاری ایڈووکیٹ سانحہ ساہیوال مقتولین کے وکیل مقرر

Spread the love

سانحہ ساہیوال قتل کیس میں شہید خلیل کے بھائی نے سید شہباز بخاری کو اپنا وکیل مقرر کردیا ہے.مدعی مقدمہ خلیل نے آج باضابطہ طور شہباز بخاری ایڈووکیٹ کو مقدمہ کی پیروی کے لیے اپنا وکیل مقرر کیا ہے.سید شہباز بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ انکے سر پر بہت بڑی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے وہ مقتولین کے لواحقین کی مکمل قانونی امداد کریں گے اور 4 افراد کو شہید کرنے والے پولیس اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گئے.سید شہباز بخاری ایڈووکیٹ کا تعلق لاہور سے ہے اور آپ زیادہ کریمنل مقدمات میں عبور رکھتے ہیں.قانونی نقطہ نظر سے مقدمہ بہت مضبوط ہے مگر چونکہ مقدمہ کی بنیاد ایف آئی آر ہوتی ہے جسے پولیس نے جان بوجھ کر کمزور ترین لکھا ہے اور ضروری دفعات بھی شامل نہیں کیں اور قانون کے مطابق اب دوسری ایف آئی بھی درج نہیں ہوسکتی کیونکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ پی ایل ڈی 2018 کے صفحہ نمبر 595 پر قرار دیا ہے کہ ایک وقوعہ کی دوسری ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتی ہے .ان کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ داران کو ان کے انجام تک پنچائیں گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں