31

ضلع چنیوٹ میں منشیات کے تدارک کے لیے پولیس افسران کی زیر قیادت آگاہی واک

Spread the love

چنیوٹ (رانا وسیم سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب محمد انور کھیتران کی ہدایت پرمنشیات کی روک تھام کے لیے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی واک میں ایس پی انوسٹی گیشن میڈم ممتازصحرائی ، ڈی ایس پی لیگل اخترحیات کانجو ، انسپکٹر ٹریفک محمد اشرف ، انچارج سیکیورٹی شبیر قمر، پی آر او سب انسپکٹر محسن حسن و دیگر پولیس افسران ، پرنٹ والیکٹرونک میڈیا نمائندگان ، سکول کے طلباء اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پولیس افسرا ن اور طلباء نے منشیات کے نقصانات اور آگاہی سے متعلق بینرز او رپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔ خطاب کرتے ہوئے پولیس افسران کا کہنا تھا کہ منشیات سے ہماری نوجوان نسل بری طرح تباہ ہورہی ہے اس لیے طلباء کو منشیات کے نقصانات سے آگاہی بہت ضروری ہے ۔ انشاء اللہ ضلع چنیوٹ کو منشیات سے پاک کر کے اپنی نسلوں کو نشہ کی لعنت سے بچائے جائے گا ۔ آگاہی کے ساتھ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا عمل بھی جاری ہے اور منشیات فروشوں کو عدالتوں سے سزائیں بھی دی جاری ہیں ۔ گزشتہ سال مختلف 330 منشیات کے مقدمات میں منشیات فروشوں کو قید اور جرمانہ کی سنگین سزائیں سنائیں گئیں ۔ پولیس منشیات کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے تاہم عوام کو بھی چاہیے کہ منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ منشیات سے پاک معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں