105

شہر و گردو نواح میں گیس کی جبری لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

ساہیوال/ شہر و گردو نواح میں گیس کی جبری لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہری شدید پریشان ۔تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس کی جبری لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے جس سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔خواتین کھانے پکانے کے لئے لکڑی کا استعمال کر نے پر مجبور ہیں ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں