211

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر کی تھانہ چک بیدی میں کھلی کچہری

پاکپتن (محمد عمران سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر کی تھانہ چک بیدی میں کھلی کچہری انھوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ چک بیدی میں ڈی پی پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر کی جانب سے کھلی کچہری لگائی گئی جس میں علاقہ بھر سے آئے سائلین کے مسائل سننے کے بعد ان کو حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے انھوں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات کے مطابق عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کے جائیں گے جس کے لیے وہ پاکپتن کے دیگر دیہات میں بھی کھلی کچہری لگائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کے حل کے لیے عوام اور پولیس کے درمیان اچھے تعلقات اور فاصلوں کا کم ہونا ضروری ہے عوامی مسائل کے حل کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ہم پولیس کی نوکری عبادت سمجھ کر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے گزشتہ دہائی کے دوران 1500 سے زائد پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کی جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ڈی پی صاحبزادہ بلال عمر نے سینیئر صحافی محمد عمران کی نشاندہی پر سکندر چوک پولیس چوکی کے لیے مزید پولیس اہلکار اور گاڑی بھیجنے کے احکامات بھی جاری کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں