193

گورنر پنجاب کے دورہ ساہیوال کے دوران ایک خصوصی تقریب

ساہیوال (63نیوز ساہیوال)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے دورہ ساہیوال کے دوران ایک خصوصی تقریب میں کرسمس کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی تقریب میں بشپ ابراہام عظیم ڈینئلل سمیت مسیحی برادری کے نمائندہ افراد اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں جنہیں ہر سطح پر سراہا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ اسلام نے تمام اقلیتوں کو برابر کے معاشرتی حقوق دیئے ہیں اور ان میںفرق کرنے والا محب وطن نہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بشپ ابراہام عظیم ڈنیئل نے پاکستان میں اقلیتوں کو میسر ترقی کے مواقعو ں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مسیحی برادری ملک کی تعمیر و ترقی خصوصا تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اپنی گراں قدر خدمات جاری رکھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں