139

بداخلاقی کے بعد قتل کر دی جانیوالی 9 سالہ عائشہ کا مجرم ایسا شخص نکل آیا کہ آپ کا رشتوں سے اعتبار اٹھ جائے گا

Spread the love
  • 4
    Shares

لاہور(ویب ڈیسک ) اندرون لاہور میں بد اخلاقی کے بعد قتل کر دی جانیوالی عائشہ کا قاتل اس کا سگا ماموں نکلا ، کیس پر کام کرنے والے تفتیشی پولیس افسران کی رپورٹ کے مطابق 9 سالہ عائشہ کا قاتل کوئی اور نہیں اس کا سگا ماموں ہے ۔ انویسٹی گیشن پولیس نےزیر حراست تیمور کو باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا ۔ یاد رہے ایک ماہ پہلے اندرون

شہر کے علاقہ لوہاری میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں 9 سالہ عائشہ کو بد اخلاقی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے تمام شواہد اور ڈی این اے رپورٹ کی روشنی میں اس بات کی تصدیق کردی کہ عائشہ کا قاتل کوئی اور نہیں اس کا اپنا ماموں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں