109

ساہیوال میں ہونے والے دالخراش واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں :پاکستان عوامی تحریک

Spread the love
  • 3
    Shares

اسلام آباد/راولپنڈی(شاہدمحمود)رہنما پاکستان عوامی تحریک ترجمان مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی غلام علی خان نے ساہیوال میں ہونے والے دلغراش واقعہ کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی دہشتگردی کسی بھی شکل میں ہو نا قابل قبول ہے ،ساہیوال ٹول پلازہ پر ہونے والے افسوس ناک واقعہ کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے مطالبہ کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے ظلم کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو آج ساہیوال کا سانحہ رونما نہ ہوتا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ساہیوال میں ہونے والے افسوس ناک سنگین واقعہ کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں واقعہ میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہماری ہمدردیاں معصوم بچوں کے ساتھ ہیں ،انہوں نے کہا کہ کوئی دہشت گرد ہی کیوں نہ ہو قانون اسے قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کا قتل کرنے جیسے سنگین واقعہ سے اداروں کا کھوکھلا پن ،نا اہلی اور بے حسی بے نقاب ہوگئی ہے ۔حتمی تحقیقاتی رپورٹ کے آنے تک وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب تحقیقات کو خود مانیٹر کریں ۔کسی بھی مہذب جمہوری معاشرے میں اس طرح کے واقعات کو قبول نہیں کیا جاسکتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں