63

جماعت اسلامی کے وفد کی میاں اسلم کی قیادت میں نیشنل پریس کلب کا دورہ،نومنتخب صدر کو مبارکباد

Spread the love
  • 2
    Shares

اسلام آباد (شاہدمحمود ) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ،نائب امیرضلع اسلام آباد محمد کاشف چوہدری ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات راؤ جاوید اختر اورضلعی سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی نے اسلام آبادپریس کلب کے انتخابات میں نومنتخب صدر شکیل قرار جنرل سیکرٹری انور رضاسمیت کامیاب ہونے والے دیگرعہدیداران اور گورننگ باڈی کو مبارکباد دیتے ہو ئے اس امید کا اظہار کیاہے کہ نو منتخب عہدیداران صحافی برادری کو درپیش پیشہ وارانہ مشکلات کے خاتمے اور مسائل کے حل کے لیے اور صحافت کی ترقی کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافیوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔ انھوں نے کہا حق کی آواز بلند کرنا صحافت کا اصل مشن ہے جسے پورا کرنے کے لیے نو منتخب عہدیداران کو آگے بڑھنا ہوگا اور اس پیشہ کے تقدس اور اس سے وابستہ افراد کے وقار کی بحالی کے لیے نئے عزم کے ساتھ اپنے کام کا آغاز کرنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں