95

پاکپتن: تھانہ چکبیدی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 5 ملزمان گرفتار

Spread the love
  • 7
    Shares

پاکپتن (محمد عمران سے) پاکپتن سکندر چوک تھانہ چکبیدی پولیس کی بڑی کارروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چکبیدی رائے خضر نے 63نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او پاکپتن میڈیم ماریہ محمود کی ہدایات کے مطابق ہم نے چوری ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی اللہ دین گینگ کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل 60 ہزار نقدی اور بھاری اسلحہ برآمد کر لیا، ایس ایچ او رائے خضر کا کہنا تھا کہ اللہ دین گینگ نے دوران تفتیش سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے بین الاضلاحی گینگ کے اللہ دین وٹو، علی صابر، عدنان کھوکھر، اللہ دتہ ، اور علی عمر جوئیہ،نامی ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں