اسلام آباد (شاہدمحمود)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل علی راجہ ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید ایس ایس پی سی ٹی ایف سید محمد امین بخاری اے آئی جی آپریشنز سردار غیاث گل ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ایس پی سپیشل برانچ زبیر احمد شیخ کے علاوہ تمام ایس پیز نے بھی شرکت کی۔اجلاس کا ایجنڈا وفاقی دارالحکومت سے قبضہ مافیا اور منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے اقدامات تھا،اجلاس میں تمام زونل ایس پیز نے مختلف امور پر اپنی پریزنٹیشنز دیں،آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو احکامات جاری کیے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی روک تھام کے لیے موثر پلان ترتیب دیں اور ضلع بھر میں وزیر مشترکہ سرچ آپریشنز کریں،آئی جی اسلام آباد نے اشتہاریوں عدالتی مفروران کی عدم گرفتاری پر ناراضگی کا اظہار کیا انہوں نے اس سلسلہ میں ایس پی انویسٹیگیشن کو ہدایت کی کہ وہ اشتہاریوں عدالتی مفرور ان کی گرفتاری کے لیے ایک سپیشل سکواڈ تشکیل دی مزید برآں منشیات فروشوں کی گرفتاری بھی اسی کی ذمہ داری ہوگی،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ایس پی انویسٹی گیشن ان تمام مقدمات میں گرفتاری سے لے کر انٹروگیشن اور مقدمہ کے فیصلہ تک انویسٹی گیشن آفیسرز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام آفیسرز کی کارکردگی کو میرٹ پر جانچا جائے گا اور ہر دو ہفتے بعد ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،آئی جی اسلام آباد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام زونل ایس پیز اپنے اپنے علاقوں میں درج ہونے والے مقدمات خصوصا سنگین جرائم کے مقدمات کو روزانہ کی بنیادوں پر دیکھیں گے،انہوں نے بچوں اور عورتوں کے متعلق مقدمات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران ایسے تمام مقدمات پر فوری اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں،آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام مقدمات کے چالان بروقت مجاز عدالت میں جمع کروانے میں خصوصی دلچسپی لیں

شاہد محمود اسلام آباد شہر سے 63نیوز کے نمائندہ ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ایک اچھے کالم نگار بھی ہیں جو کہ 2018 سے ادارہ کے ساتھ منسلک ہیں اور ایک با شعور شہری کی حیثیت سے اپنے علاقائی اور ملکی مسائل کو متعلقہ حکام بالا تک پہنچاتے ہوئے اپنے صحافتی فرائض سر انجام دے رہے ہیں