78

گوجرانوالہ: قلعہ دیدار سنگھ کے نواحی گاؤں پپناکھ میں اوباش لڑکے کا طالبہ پر تشدد،لڑکی کے اہلخانہ کا ملزم کی گرفتاری کے لئے تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے باہر احتجاج

Spread the love

قلعہ دیدار سنگھ افسوسناک واقعہ،
نواحی گاؤں پپناکھ میں اوباش لڑکے فہد ذیلدار کا قلعہ کالج طالبہ پر تشدد،لڑکی کے اہلخانہ کا ملزم کی گرفتاری کے لئے تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے باہر احتجاج، ملزم فہد زیلدار نے مجھے رکشے سے اتار کر زدو کوب کیا اور منہ پر تھپڑ مارے،مہراب جاوید،
موقعہ پر موجود لوگوں نے وحشی ملزم سے جان بچائی ،متاثرہ لڑکی مہراب،
تفصیل کے مطابق نواحی گائوں پپناکھہ کے رہائشی جاوید نذیر کی بیٹی مہراب جاوید جو کہ گورنمنٹ ڈگری کالج قلعہ دیدار سنگھ میں سیکنڈ ائیر کی سٹوڈنٹ ہے جوکالج سے واپس آرہی کہ اوباش نوجوان فہد ذیلدار نے اپنے ساتھی سے ملکر لڑکی کو رکشے سے اتار کر ذدوکوب کرنا شروع کر دیا اور غلیظ نتائج کی دھمکیاں دینے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دئیے،اہل خانہ نے ملزمان کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس کودرخواست بھی دی لیکن کوئی کاروائی نہ ہونے پر تھانہ کے باہر احتجاج کیا،انہوں نے وزیر اعلی پنجاب اورسی پی او گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں