91

حاصلپور کی نہر فورڈ واہ میں سیوریج کا گندہ پانی پھینک کر انسانوں اور جانوروں کی زندگی کے ساتھ کھیلا جانے لگا

Spread the love
  • 4
    Shares

حاصل پور (محمد نعمان سے) حاصلپور کی نہر فورڈ واہ میں سیوریج کا گندہ پانی پھینک کر انسانوں اور جانوروں کی زندگی کے ساتھ کھیلا جانے لگا جو کہ محکمہ انہار کے افسران اور حاصلپور انتظامیہ کی مجرمانہ نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے حاصلپور میں زیادہ تر کالونیوں کا سیوریج سسٹم شروع سے ہی موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے شہریوں نے سیوریج کے گندے پانی کا روک نہر کی جانب کر دیا ہے جس کی وجہ سے آلودگی میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے شہریوں نے فِل فور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج سسٹم ٹھیک کیا جائے اور سیوریج کے پانی کو نہر میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں