104

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز،قومی ٹیم کوبڑادھچکالگ گیا،اہم ترین کھلاڑی کی شرکت مشکوک

رپورٹ: ایڈیٹر

لاہور(نیوز ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان
کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے 2 ون ڈے میچز میں شمولیت مشکوک ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی کو ذرایع سے ملنے والی خبر کے مطابق لیگ اسپنر شاداب خان تاحال فٹنس مسائل سے مکمل طور پر نجات نہیں پاسکے، آسٹریلیا کے خلاف 29 مارچ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز میں شاداب کی شرکت مشکوک ہے۔ذرایع کا کہنا ہے کہ فٹس ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں تیسرے ایک روزہ میچ میں آل راؤنڈر کو پلینگ الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہےخیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 29 اور دوسرا 31 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 2 اپریل کو ہوگا۔ دونوں ٹیموں میں 5 اپریل کو ایک ٹی 20 میچ بھی طے ہے۔ 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا کے نام رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں