74

پاک فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں

رپورٹ: ایڈیٹر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار
نے کہا کہ پاک فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ، اس سے متعلق غیر ضروری بحث نہ کی جائے ۔ تفصیل کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سیاست سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ ایسا ہی ہے اور ایسا ہی رہے گا ، اس پر کسی قسم کی غیر ضروری بحث نہ کی جائے یہ ہی سب کے لیے اچھا ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سیاسی ماحول بہت گرم ہے ،اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے ایک دوسرے پر بھر پور دباو ڈالا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں