65

نوناری میڈیا سیل کے زیر اہتمام پانچواں سالانہ ایوارڈ شو، 130 ایوارڈ تقسیم

اسلام آباد (شاہدمحمود) نوناری میڈیا سیل ترنول اسلام آباد کے زیر اہتمام پانچواں سالانہ ایوارڈ شو کا انعقاد کیاگیا جس میں چیف گیسٹ چوہدری محمد افضل ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اسلام آباد ،میر یامین مجسٹریٹ صدر زون اسلام آباد ، عامر جمیل سی پی او موٹروے پولیس ،فرازنہ کوثر سابقہ Candidate سینیٹر,ملک محمد طارق چوہدری رولز کمیٹی پنجاب بار ،مہر عثمان سرفراز سیاسی و سماجی رہنما شامل تھے اس کے علاوہ معزز مہمان پیر افتخار حسین شاہ ،شوکت خان نیازی ،خان بہادر چیئرمین مہمند لویہ جرگہ ، کامران خان سی ای او MZS شامل تھے اس کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد باقاعدہ پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔جس کی صدرات واصف علی یار ڈائریکٹر ،عبدالرشید حسینی سنٹرل صدر اور میڈم گل نازاخترسدوزئی نے کی ۔پروگرام میں 130 خوش نصیب قومی ہیروں پاکستان کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ نقد کیش کے سوالات پوچھے گے ۔اور بہت سے قمیتی انعامات کی بھی برسات کی گی ۔پروگرام میں گلاب جامن کھانے کا مقابلہ ،کولڈڈرنک پینے کا مقابلہ ،مسکراہنے کا مقابلہ بھی کروایا گیا۔پروگرام میں مختلف کمپنیوں نے اپنی پروڈکٹ کے اسٹال بھی لگائے ۔آخرمیں دعا کی گی اور لنگر تقسیم کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں