62

ساہیوال عارف روڈ سے نامعلوم کار سواروں نے سکول جاتے ہوئے بچے کا اغواءکر لیا.

Spread the love

*انتہائی افسوسناک خبر, معروف بزنس مین چوہدری منظور احمد کے بیٹے، رہنما پی ٹی آئی میاں عمیر اور نمائندہ روزنامہ دنیا نیوز وممبرساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ چوہدری عمرمنظور کے چھوٹے بھائی میاں احسان کو آج صبح نامعلوم مسلح کار سوار اغواء کاروں نے سکول جاتے ہوئے گھر کے قریب عارف روڈ سے اغوا کرلیا یے، ساہیوال ڈویژنل پریس کلب کے صدر ومبر ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال سینئر صحافی سید طمطراق محاسن شاہی، جنرل سیکرٹری چوہدری لیاقت علی، سینئر نائب صدر رانا بابر علی، نائب صدر میاں شبیر احمد چھٹہ اور ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری ملک دلاور سلطان ڈھکو ودیگر نے ضلعی پولیس افسر سے اغواء کاروں کا سراغ لگاکر بچے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے، اس موقع پر سید طمطراق محاسن شاہی نے بچہ کی بحفاظت بازیابی کیلئے خصوصی دعاکی ہے،ان کاکہناتھاکہ اللہ اغواء کاروں کوایمان وہدایت دے، اور وہ معصوم بچے کو نقصان پہنچانے سے باز رہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء اور ان کی ٹیم جلد ہی اغواء کاروں کا سراغ لگاکر بچے کو بازیاب کرالے گی، انہوں نے متاثرہ خاندان سے پرامن رہنے کی تلقین کی ہے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں