63

پی ایس ایل 7موخر کیا جائیگا یا نہیں۔۔؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑا اعلان کر دیا گیا

رپورٹ: ایڈیٹر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہاہے کہ کوروناوائرس زیادہ پھیلا اور حالات تشویشناک ہوئے تو پی ایس ایل سیزن 7 کو موخر بھی کیا جاسکتا ہے، جبکہ تیاری کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے وقفہ کے بعد دوبارہ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔تفصیلا ت کے مطابق لیگ کے لیے آفیشل لائیو اسٹریمنگ پارٹنر دراز کے ساتھ معاہدے
کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ کورونا دنیا بھر میں اثرانداز ہورہا ہے۔سلمان نصیر نے کہا ہم کورونا سےبچاؤ کے لیے جتنی تیاری کرسکتے تھے ہم نے کی، پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور اسٹاف کا بیک اپ موجود ہے۔ کھلاڑیوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور لےجائیں گے، ہمارے پاکستانی کھلاڑی سٹارز ہیں۔انہوں نے کہا کورونا زیادہ پھیلنے کی صورت میں پلان کے تحت لیگ کو ملتوی کیا جائے گا جبکہ تیاری کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے وقفہ کے بعد دوبارہ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں