36

ساہیوال: بجلی چوری کے مقدمات کی تفتیش اور مقدمات میں درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

Spread the love
  • 7
    Shares

ریجنل ٹریننگ سینٹر ساہیوال میں بجلی چوری کے مقدمات کی تفتیش اور مقدمات میں درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد
ریجنل ٹریننگ سینٹر ساہیوال میں بجلی چوری کے مقدمات کی تفتیش اور مقدمات میں درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک روزہ ورکشاپ زیرِ صدارت ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی منعقد ہوئی جس میں ڈی- پی- او ساہیوال کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء ایس۔ای واپڈا اللہ یار فورتھ سرکل اوکاڑہ ایس۔ای نور حسن ڈوگر آپریشن سرکل ساہیوال کے علاوہ ایس ڈی پی اوز،, ایکسین،, ایس ڈی اوز, ایس ایچ اوز، انچارج انویسٹی گیشنز نے شرکت کی. پراسیکیوشن ڈیپارٹ مینٹ سے سہیل عامر اے ڈی پی پی، اوکاڑہ راے جہانزیب ڈی پی پی پی ساہیوال نے بجلی چوری کے مقدمات کی تفتیش سے متعلق نقائص سے آگاہ کیا- ورکشاپ کا مقصد بجلی چوری کی روک تھام کے سلسلے میں کی جانے والی قانونی کارروائی کے سلسلے میں اداروں کا آپس میں کوآرڈینیشن بہتر بنانا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں