43

ساہیوال: آگاہی لیکچر براے انسداد منشیات و ٹریفک قوانین

Spread the love

ساہیوال (ریاض احمد سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسركپیٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن آفیسر حماداحمد نے جامعہ رشیدیہ ساہیوال میں آگاہی لیکچر برائے انسداد منشیات وٹریفک قوانین دیا جس میں طلبا کو آگاہی دیتے ہوے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے اس سے زندگی تباہ ہو جاتی ہے ہمیں خود کو اور اپنے بچوں کو ہمیشہ اس سے دور رکھنا ہے ۔ روڈ سیفٹی کے متعلق بریفنگ دیتے ہوے انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار کو ہمیشہ ہیلمٹ پہننا چاہیے.کم عمری میں ڈرائیونگ ہرگز نہیں کرنی چاہیے اور ہمیشہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں