27

لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور بروقت انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران

Spread the love

چنیوٹ (رانا وسیم سے )ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران نے اپنے دفتر میں پولیس افسران سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں جملہ ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،ریڈر اور انچارج سی آر او نے شرکت کی۔میٹنگ میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال،کرائم،گرفتاری بابت مجرمان اشتہاریوں کے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈی پی اونے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کے خاتمے کیلئے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کو مزید موثر بنایا جائے۔بروقت انصاف کی فراہمی اورعوام کے جان و مال کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے،اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔لوگوں کو بروقت انصاف مہیا کیا جائے اور داد رسی کی جائے۔منشیات معاشرتی ناسور،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے۔مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔عدالتی مفروران کو گرفتار کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں