34

بہارہ کہو اور گردونواح میں منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن

Spread the love
  • 1
    Share

اسلام آباد (شاہدمحمود)آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ ٹارگٹڈ آپریشن،متعدد منشیات فروش دھر لیے گئے ، تفصیلات کے مطابق آپریشن اسلام آباد پولیس اور اے این ایف کی بھاری نفری نے مشترکہ طورپر کیا. آپریشن ترنول کے علاقہ ڈورے گاؤں اور بھارہ کہو کے علاقہ اٹھال گاؤں اور دیگر جگہوں پر کیا گیا. آپریشن کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے کی جسمیں ایس پی انوسٹی گیشن چاروں زونل ایس پیز,ڈی ایس پیز,ایس ایچ اوز,پولیس اور اے این ایف کے جؤانوں نے حصہ لیا. آپریشن کے دوران سنیفرز کتے بھی شامل تھے.اس ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ڈورے اور اٹھال گاوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی. برآمدہ منشیات میں چرس,افیون,ہیروئن,آئس شامل ہیں.اس حوالے سے آ ئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کا کہنا تھا کہ اس گرینڈ آپریشن کا مقصد وفاقی دارالحکومت سے منشیات کا خاتمہ کرنا ہے. وفاقی دارالحکومت سے منشیات کا خاتمہ کرکے پاکستان کے روشن مستقبل کو محفوظ بناناہے. یہ ٹارگٹڈ آپریشن ضلع بھر میں اگلے 24 گھنٹوں تک جاری رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں