51

،طاقت کے بل بو تے پر شہر یوں کی فصلیں تلف اور راستے بندکر نا ریا ستی جبر کے مترادف ہے،میاں اسلم

Spread the love

اسلام آباد (شاہدمحمود ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں شہریوں کی آبائی گھراور زمینوں کو خالی کرو انے کے لیے کیا جا نے والا آپر یشن غیر منصفانہ اقدام ہے ،طاقت کے بل بو تے پر شہر یوں کی فصلیں تلف اور راستے بندکر نا ریا ستی جبر کے مترادف ہے ،نھوں نے کہابااثر اوراشرافیہ کے غیر قانونی گھروں اور جائیدادیں تو ریگورائز کی جا رہی ہیں جبکہ غریبوں کوآبائی گھر اور زمینوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے ، اندھا بہرہ آپر یشن عوام کے حقوق پامال کر نے کے مترادف ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مل پور ، بری امام اور قائد اعظم یو نیورسٹی سے ملحقہ علاقوں کے متاثر ین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا حکو مت شہریوں کے حقوق کی ادائیگی کے بغیرانھیں اُن کے آبائی علاقوں سے بے گھر نہ کر ے ،نئے پاکستان میں 50لاکھ نئے گھر بنانے کے دعوئے داروں نے اُلٹا شہریوں کو اپنے ہی گھروں سے بے گھر کر نا شروع کر دیا ہے ،حکو مت عوام کو اُن کی ملکیتی زمینوں کی مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ ادا کر ے یا متعلقہ زمین کو ایورڈ کر کے انہیں متبادل جگہ یا پیسے ادا کر ے ،انھوں نے کہا مشیر داخلہ شہریار آفر یدی سو چیں کہ وہ کیا کر نے جا رہے ہیں ،اس طر ح بے دردی سے کیا جا نے والا آپر یشن شہر یوں کے بنیادی ، شہری ،جمہوری ،معاشرتی اور مالیاتی حقوق سلب کر دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں