85

شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے. DPOساہیوال

Spread the love
  • 2
    Shares

ساہیوال
دستیاب وسائل کو بروئے کا رلا کر شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔ ضلع پولیس کی70فیصد نفری کوآپریشنل ڈیوٹیز پر مامور کر دیا گیاہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے مقامی صحافیوں کے وفد سے گفتگوکے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ صحافی کا قلم معاشرے کی اصلاح کے لئے ہونا چاہیے قلم کو مثبت صحافت کے لئے استعمال کر کے بہتر قومی تشخص کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام طبقہ فکر کے افراد کو اپنا کردار اداکرنا ہے۔ اس سلسلہ میں صحافی برادری، انجمن تاجران اور علماء کرام کاکرداربہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ سنگین وارداتوں میں ملوث ،منظم جرائم پیشہ ملزمان کی گرفتاری کی صورت میں کافی کامیابیاں ملی ہیں۔جرائم پیشہ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔گشت کو مزید فعال بنانے کے لئے پولیس کی ناکارہ گاڑیوں کو ٹھیک کروا کر آن روڈ کیا جارہا ہے ۔شادی بیاہ پر آتش بازی اورہوائی فائرنگ کر نے والوں کے خلاف بھی کاروائی جاری ہے۔ اس سلسلہ میں تما م ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔آخرمیں انہو ں نے کہا کہ دفتر پولیس میں شکایات لے کر آنے والےشہریوں کے لئے علیحدہ کمرہ بنا دیا گیا ہے جہاں پر انہیں عزت واحترام کےساتھ بٹھا کر خود ان کی شکایات سنتا ہوں۔ انفارمیشن ڈیسک کو بھی اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جبکہ آئی ٹی سنٹر کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں