62

نواز شریف بالکل ٹھیک ٹھاک اور ہٹے کٹے ہیں قومی مجرم کی بھرپور دیکھ بھال کی جا رہی ہے

Spread the love

لاہور(آئی اےن پی)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ن لیگ کی جانب سے نواز شریف کی صحت کے حوالے پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، جمعرات کو مریم نواز نے نواز شریف کے معالج کے ساتھ ملاقات کی،ہفتے کو جیل ڈاکٹر نے بھی نواز شریف کا معائنہ کیا،نوا ز شریف بالکل ٹھیک اور ہٹے کٹے ہیں، قومی مجرم کی پوری دیکھ بھال کی جارہی ہے،جیسے قومی نوادرات کی حفاظت کی جاتی ہے اسی طرح نواز شریف قومی مجرم ہیں اسکی دیکھ بھال کی جا رہی ہے ،نواز شریف کی علالت کے حوالے سے مکمل طور پر بے بنیادپروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت نے پاکستان تحریک انصاف کے علما ونگ کے

زیر اہتمام منعقدہ پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی خزانہ لوٹنے والے کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ن لیگ کی طرف سے محض پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف علیل ہیں۔ ملکی خزانے کی لوٹ مار کرنے والے کو کچھ نہیں ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو خراج تحسین پیش کروں گا جنہوں نے ریاست مدینہ کی بات کی تو لوگوں کے دلوں میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔اسلامی نظام سیاست میں دو چیزوں کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ایک موروثیت کی دوسری کرپشن کی۔مولانا فضل الرحمن صاحب نے پورے خاندان کو ایم این اے بنوایا تھا وہ کس منہ سے عمران خان پر تنقید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہی ہے جس نے گستاخانہ خاکوں پر پہلی دفعہ یورپ پر دباو ڈالا۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے بے سہارا افراد کے لیے شیلٹر ہوم کا منصوبہ شروع کیا۔پی ٹی آی حکومت کا ہی امتیاز ہے قومی لباس پہن کر دنیا کے دورے کیے ہیں۔ گزشتہ حکمران سر ی پائے کھا کھا کر چھتیس انچ کے گلے میں قومی لباس کو پہننا گوارا نہیں کرتے تھے وہ کس منہ سے اسلام اور دین کی بات کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں