121

پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات.حافظ شیر افضل صدر,خرم ابن شبیر جنرل سیکرٹری منتخب

رپورٹ: ایڈیٹر

اسلام آباد (شاہدمحمود ) پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات راولپنڈی پریس کلب میں منعقدہوئے جسمیں حافظ شیر افضل صدر عریشہ صغیر سینئر نائب صدر، خرم ابن شبیر جنرل سیکرٹری منتخب جوائنٹ سیکرٹری نیشنل پریس کلب شکیلہ جلیل سمیت سینئر صحافیوں کی بھی خصوصی شرکت تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات راولپنڈی پریس کلب میں انعقاد پذیر ہوئے جس میں نیشنل پریس کلب کی جوائنٹ سیکرٹری شکیلہ جلیل صاحبہ سمیت دیگر سینئر صحافیوں نے شرکت کی الیکشن کمیشن کے ممبران گل قیصر خان اور بابراورنگزیب چوہدری نے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق صدر حافظ شیر افضل ،سینئر نائب صدر اریشہ صغیر عباسی، نائب صدر شاہد محمود، نائب صدر( لیڈی) حرا افتخار ،جنرل سیکرٹری خرم ابن شبیر، جوائنٹ سیکرٹری راجہ رفاقت حسین، ایڈیشنل سیکرٹری سیدہ آمنہ ،فنانس سیکرٹری انعام درانی ،سیکرٹری اطلاعات خنیس الرحمن،سوشل میڈیا ہیڈرومانہ بخاری، کو سوشل میڈیا ہیڈ انعم طاہر ،چیئرمین ایگزیکٹو باڈی لقمان ہزاروی جبکہ ایگزیکٹیو باڈی ممبران میں سردار آفتاب اقبال،احسن اعوان، ماریہ یوسف،ازگل علیزئی اور رمشاء جمیل منتخب ہوئی اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری نیشنل پریس کلب شکیلہ جلیل نے تمام منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ صحافت ایک مقدس شعبہ ہے اور مجھے خوشی کے نوجوان لوگ اس میں آرہے ہیں پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے بہت کم عرصہ میں ایک اپنا نام اور مقام بنایا ہے جس طرح سے انھوں نے اپنے ممبران کے لیے کام کیا وہ لائق تحسین ہے نیشنل پریس کلب اور راولپنڈی پریس کلب کے دروازے ہمیشہ آپکے لیے کھلے ہیں اس موقع پر سنئیر صحافی قاسم منئیر قاسم جمشید عبدالرزاق عمرفاروق بزرگ صحافی راجہ شبیر ودیگر موجودتھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں