109

ساہیوال سی آئی اے سٹاف کی بہترین کار کرگی۔ 02موٹر سائیکل چور گینگز کے 06ملزمان گرفتار۔ 17لاکھ روپے مالیت کامال مسروقہ1عدد کار،14عدد موٹر سائیکل،1عدد موٹر سائیکل رکشہ برآمد۔

رپورٹ: ایڈیٹر

ساہیوال (بیورورپورٹ)
ساہیوال سی آئی اے سٹاف کی بہترین کار کرگی۔ 02موٹر سائیکل چور گینگز کے 06ملزمان گرفتار۔ 17لاکھ روپے مالیت کامال مسروقہ1عدد کار،14عدد موٹر سائیکل،1عدد موٹر سائیکل رکشہ برآمد۔ ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی زیر قیادت ،ایس پی انویسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم مختار احمد جوئیہ کی زیر نگرانی انچارج سی آئی اے سٹاف سب انسپکٹر عامر فاروق،سب انسپکٹر مدثر غفار کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 2موٹر سائیکل چور گینگز کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گینگز کے قبضہ سے17لاکھ روپے مالیت کے14عدد موٹر سائیکلز، 1عدد موٹر سائیکل رکشہ اور 1عدد مہران گاڑی برآمد کر لی ملزمان سے16مقدمات ٹریس ہوئے ۔چاند مشتاق موٹر سائیکل چوری گینگ کے سرغنہ1۔ چاند مشتاق ولد مشتاق قوم راجپوت سکنہ5فورایل ضلع اوکاڑہ 2۔محمد عمر ولد شرف علی قوم بھٹ سکنہ چک نمبر 57جی ڈی ساہیوال موٹر سائیکل چوری کر کے ملزمان 3۔محمد فیاض ولد شاہ محمد قوم راجپوت سکنہ57فورآر 4۔ عمر فاروق ولد نصراللہ قوم ملک تیلی سکنہ 57فور آرکےحوالے کر تے جو موٹرسائیکلز کے انجن اور چیسز نمبرز کو ٹیمپرڈ کرکے فروخت کر تے تھے۔ملزمان ضلع اوکاڑہ اور ساہیوال کے متعدد مقدمات میں مطلو ب اور سابقہ ریکارڈ ی تھے۔عباس عرف شہباز عرف شبو گینگ کے سرغنہ1۔ عباس عرف شہباز عرف شبوولد اللہ دتہ قوم سیال سکنہ نامہ سیال 2۔وقاص علی ولد خادم قوم سورو سکنہ 73/Dجو کہ ضلع ساہیوال میں موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں