102

’پاکستانی ڈاکوئوں کی عقل کو 21توپوں کی سلامی ‘‘ ڈکیتوں نے خاتون سے موبائل چھیننے کے بعد ایسی حرکت کر دی کہ ان کی دنیا ہی الٹ گئی

Spread the love
  • 5
    Shares

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈکیتوں نے خاتون سے موبائل چھیننے کے بعد ایسی حرکت کر دی کہ ان کی دنیا ہی الٹ گئی ، جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے ۔۔۔کراچی میں سیلفی کے شوقین دو ڈاکوؤں کو خاتون سے چھینے گئے فون سے سیلفیز بنانا مہنگا پڑ گیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ملزمان ندیم اور ماجد نے ارم الطاف نامی خاتون سے 27دسمبر کو بدرکمرشل ایریا میں گن پوائنٹ پر موبائل فون چھینا، اور ٹیکنالوجی سے بے بہرہ ہونے کے باعث متاثرہ خاتون کا گوگل اکاؤنٹ فون سے ہٹائے بغیر ہی اس سے کئی سیلفیز بنا ڈالیں۔رپورٹ کے مطابق ملزمان کی بنائی

گئی سیلفیز خودکار طریقے سے خاتون کے گوگل اکاؤنٹ میں اپ لوڈ ہو گئیں۔ ایف آئی آر وہ پہلے ہی درج کروا چکی تھی تاہم پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔ یہ سیلفیز اپ لوڈ ہونے پر خاتون نے تصاویر درخشاں پولیس کو دیں۔ پولیس یہ تصاویر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کے پاس لے کر گئی جنہوں نے کراس میچ کے ذریعے ملزمان کی شناخت بتا دی اور یوں پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ان کے قبضے سے خاتون سے چھینا گیا فون اور دو پستول بھی برآمد ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں