4

ناپ تول میں کمی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا.عاطف رضا میر

Spread the love

ساہیوال ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز پرائسسز ویٹس اینڈ میرز عاطف رضا میر نے کہا کہ ناپ تول میں کمی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا پٹرول پمپ کے پیمانوں میں کمی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی یہ بات انہوں نے اپنے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتائی انہوں نے بتایا کہ کسی بھی پٹرول پمپ کے پیمانہ میں کمی ہوئی تو اس پمپ کو فوری سیل کر دیا جائے گا اور ان کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید بتایا کہ پیمانوں میں کمی کرنے والے پٹرول پمپ کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا او راس سلسلہ میں پٹرول پمپ کی چیکنگ کے عمل کو بھی تیز کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں