6

وزیراعظم پاکستان کے زرعی خوشحالی منصوبہ کے تحت مرغبانی فروغ کیلئے مرغیوں کی تقسیم کا آغاز

Spread the love

چیچہ وطنی ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر نے کہا ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے زرعی خوشحالی منصوبہ کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں گھریلو مرغبانی کے فروغ کیلئے مرغیوں کی رعایتی قیمت 1050 روپےمیں تقسیم کا آغاز ہوچکا ہے. اس سلسلہ میں 22 اکتوبر کو ضلع ساہیوال میں 90 پولٹری یونٹس تقسیم کیے جائیں گے.ہر پولٹری یونٹ 12مرغوں پر مشتمل ہو گا اور ان مرغوں کی عمر تقریباً55-60 دن اوروزن تقریباً 350-450گرام فی پرندہ ہوگا.ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےکیااس موقع پر سابق صدر انجمن صحافیاں رجسٹرڈ چیچہ وطنی چوہدری غلام دستگیرجنرل سیکرٹری انجمن صحافیاں چیچہ وطنی چوہدری نوید گجر سابق چیئرمین رانا اسرار احمد خاں بھی موجود تھے .انہوں نے مزید بتایا کہ ان پولٹری یونٹس کے حصول کیلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے.یہ درخواستیں تحصیل کی سطح پر ڈپٹی ڈائریکٹر کے دفاتر میں مجوزہ فارم پر جمع کروائی جاسکتی ہیں جس کے لئے سپیشل ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں.ڈاکٹر ثمرین کوثر کا مزید کہنا تھاکہ ایک درخواست گزار صرف ایک پولٹری یونٹ لینے کا حقدار ہوگا.اس لئے خواہش مند حضرات پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جلد از جلد درخواست جمع کرواکے حکومت پنجاب کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں.یاد رکھیں درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہے جس کے بعد کوئی درخواست وصول نہیں کی جائے گی.درخواستوں کی تعداد پولٹری یونٹس سے زیادہ ہونے کی صورت میں پرندوں کی تقسیم کے مقررہ دن قرعہ اندازی کی جائےگی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے.ضلع ساہیوال میں پولٹری یونٹس کی مرحلہ وار تقسیم جاری رہے گی اور 22 اکتوبر کے بعد درخواستوں کی وصولی کا عمل پھر سے شروع ہو جائے گا.عوام ترجیحی بنیاد پر پانچ مرغیوں اور ایک مرغے پر مشتمل یونٹ یا پھر 12 مرغوں پر مشتمل یونٹ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں