6

اینٹی کرپشن ساہیوال کی کاروائی پر 15 لاکھ 93 ہزارروپے کی ریکوری

Spread the love

اینٹی کرپشن ساہیوال کی کاروائی پر 15 لاکھ 93 ہزارروپے کی ریکوری کی گئی. محمد گوہر نفیس صاحب ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے احکامات کے مطابق شفقت اللہ مشتاق صاحب ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال کی ہدایت پر تقی عباس اختر سرکل آفیسر ساہیوال نے سورس رپورٹ میں 1235969 روپے نادہند گان کمرشل و کنورژن فیس ساہیوال سے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائے مزید مقدمہ نمبر 21/18تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال میں ملزم محمد افضل لیبارٹری اٹینڈنٹ THQہسپتال چیچہ وطنی سے غبن شدہ سرکاری رقم مبلغ 138528روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائے ، عامر سلطان اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن اوکاڑہ کی انکوائری نمبر 512/18 میں219450 روپے نادہند گان کمرشل و کنورژن فیس اوکاڑہ سے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائے. مزید کاروائیاں جاری ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں