5

معصوم بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی جرائم اورتشدد کے حوالے سےآگاہی واک کا انعقاد

Spread the love

معصوم بچوں کے ساتھ ہو نے والے جنسی جرائم اورتشدد کے حوالے سےآگاہی واک کا انعقاد کیا گیا .

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں چائلڈ پروٹیکشن آگاہی مہم کا آغاز کیا گیاہے۔ اسں حوالے سے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کی قیادت میں خصوصی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جو کہ ٹینکی چوک سے شروع ہو کر تحصیل چوک پر اختتام پذیر ہوئی جس میں تمام ایس ایچ اوز صاحبان سٹی سرکل، ٹریفک سٹاف، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروےپولیس،ریسکیو1122کے افسران تاجر برادری، صحافی برادری، طلباء،اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے کہا کہ واک کا مقصد کم سن و معصوم بچوں کے ساتھ ہو نے والے جنسی جرائم، جسمانی تشدد کے واقعات کی روک تھام اور شہریوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کر نا ہے۔DPOساہیوال کے حکم پر عمل کر تے ہو ئے تمام ایس ایچ اوز اور ٹریفک پولیس افسران نے ملکر مختلف سکولز اور ورکشاپس پر جا کر آگاہی لیکچرز دینے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔مزید کہا کہ والدین اور شہریوں کو بھی اپنے بچوں کاتحفظ اور تربیت کر تے ہو ئے اپنا کردار ادا کر نا چاہیے تاکہ بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کے خلاف آگاہی پیدا کرتے ہو ئے ان پر قابو پا یا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور اس حوالے سے کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس ایمرجنسی نمبر 15پر اطلاع دیں تا کہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔واک کے اختتام پر چائلڈ پروٹیکشن آگاہی مہم کے حوالے سے شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں