3

چیچہ وطنی ڈپٹی کمشنر اور ایس پی انویسٹی گیشن و دیگر افسران کی کھلی کچہری

Spread the love

چیچہ وطنی ڈپٹی کمشنر میاں محمد زمان وٹو اور ایس پی انویسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین کی چیچہ وطنی میں کھلی کچہری ،دیگر انتظامی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ،شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر حل کے احکامات جاری کیے گئے ۔
اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر میاں محمد زمان وٹو اور ایس پی انویسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین نے کہاہے کہ کھلی کچہریاں عوام اور سول و پولیس انتظامیہ کے مابین خلیج کی کمی اور انصاف کی فراہمی کا باعث ہیں۔ انہوں نے ضلع کونسل ہال چیچہ وطنی میں منعقدہ کھلی کچہری میں عوام کےسول و پولیس سے متعلق مسائل کا ازالہ کرتے ہوئے کہی۔ایس پی انویسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے انتظامیہ اورعوام کے درمیان خلیج کو کم کرنے میں خاطر خواہ مددملی ہے۔ کھلی کچہری میں عوام کھل کر اپنے مسائل بیان کرتے ہیں اور تحریری درخواستیں پیش کرتے ہیں جن کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جاتا ہے جس سے لوگوں کے مسائل کم وقت میں حل ہوجاتے ہیں جس سے عوام کا محکمہ پر اعتماد بحال ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام انصاف کے حصول کے لیے سچ پر مبنی رپورٹ درج کروائیں تاکہ انصاف ہوسکے باز اوقات جھوٹ اور سچ کی اس قدر ملاوٹ کردی جاتی ہے کہ اس میں تفریق ممکن نہیں رہتی اور اس کی آڑ میں اصل مجرمان بھی بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اس لیے ہمیشہ سچ کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے اس موقع پر ضلع کے مختلف تھانہ جات کی حدود سے تعلق رکھنے والے افراد سے درخواستیں وصول کیں اور ان پر فراہمی انصاف کے لیے احکامات جاری کر دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں