2

کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام کے مسائل کا فوری حل ہے.کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن

Spread the love

کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام کے مسائل کا فوری حل ہے اور تمام افسران عوام کی شکایات دور کرنے میں کوئی کوتاہی نہ کریں صوبائی حکومت دوردراز علاقوں میں مقیم افراد کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے دورس اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے ان کے دیرینہ مسائل حل ہو رہے ہیں اورانہیں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں دور درراز سے آنے والے سائلین نے مختلف محکموں سے متعلق شکایات پیش کیں زیادہ تر شکایات کا تعلق میونسپل سروسز کی عدم فراہمی اور محکمہ ریونیو ،اریگیشن اور ہیلتھ سے در پیش مسائل سے تھا کھلی کچہری میں تمام سرکاری محکموں کے ڈویژنل افسران نے بھی شرکت کی کمشنر ندیم الرحمن نے سائلین کی شکایات توجہ سے سنیں اور کئی کو فوری فیصلوں کے لئے وہیں موجود افسران کے حوالے کیا تا کہ عوام کو جلد از جلد ریلیف مل سکے انہوں نے بعض درخواستوں پر متعلقہ محکموں سے رپورٹس بھی طلب کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں