4

کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی سے اظہار یک جہتی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ریلی

Spread the love

ساہیوال(بیوروچیف)کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی سے اظہار یک جہتی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کی ریلی میں ضلعی افسران ،سرکاری اداروں کے ملازمین اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور ان کی جدوجہد آزادی کی حمایت کے نعرے درج تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد زما ن وٹو نے کہا کہ اقوام عالم کشمیری عوام کے مقروض ہیں جنہوں نے 70سال بیشتر ان سے حق خوداردیت دلانے کا وعدہ کیا لیکن ابھی تک وعدہ پورا نہیں کر سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری غیور کشمیری عوام کی اخلاقی اور سیاسی مدد کا عزم کئے ہوئے ہیں جس کو پورا کرنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سکولوں اور کالجوں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں اور طلبہ و طالبات بے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں