7

کمشنر ساہیوال ڈویژن نے بیگم رشیدہ حمید ٹرسٹ جی روڈ پر لنگر خانے کا افتتاح کر دیا

Spread the love

کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایک صحت مند معاشرہ کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ گورنمنٹ کے ساتھ ساتھ معاشرہ کے صاحب سروت لوگ عوامی خدمات کے لئے آگے آئیں عوام الناس کی بہتری ان کی خدمات اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے جو لوگ خدمات کے شعبہ میں کام کر رہے ہیں وہ اللہ کی خوشنودی کے لئے کام کر رہے ہیں محروم معیشت لوگوں کے دکھ درد کم کرنے اور ان کی خوشی اور راحت کے لئے کام کرنے والے لوگ معاشرہ کا حسن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بیگم رشیدہ حمید ٹرسٹ جی روڈ پر لنگر خانے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مریم خاں ،میاں عبد الرشید بوٹی ،ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق ،گلزار سبطین ،چوہدری طارق ارشاد ،مہر جاوید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد ،اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول ،سی او بلدیہ افتخار فدا میر سمیت صحافیوں و شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔اس موقع پر کمشنر ندیم الر حمن نے کہ کہ بھوکے لوگوں کو با عزت و احترام سے کھانا کھلانا اسلام کی تعلیمات کے مطابق ہے جو لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں وہ اپنے اپنے ثواب اور اللہ کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں لوگوں کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے اور ان کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنے والے لوگ قابل تقلید ہیں ہمیں ان لوگوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرنا ہے بلکہ ان قابل تقلید لوگوں کی خدمت کے معاملات میں مدد بھی کرنا ہے ۔اس موقع پر کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں اور میاں عبد الر شید بوٹی نے لوگوں میں اپنے ہاتھ سے لنگربھی تقسیم کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں