161

سری لنکا کیخلاف سیریز: فواد عالم کی ٹیم میں شمولیت متوقع

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان 7 دسمبر کو کیا جائے گا، ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کرنے والے فواد عالم کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت متوقع ہے۔

آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں دو۔صفر سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے کھلاڑی آج وطن پہنچ رہے ہیں۔ وطن واپسی کے بعد کل کپتان اظہر علی کی پریس کانفرنس متوقع ہے

پاکستان ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز ہے، جس کے لیے ٹیم کا اعلان7 دسمبر کو کیا جائے گا۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کرنے والے فواد عالم کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے

سیریز میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

توقع ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کرنے والےفواد عالم ٹیم میں جگہ بنالیں گے جبکہ ان کے ساتھ سمیع اسلم، عمران بٹ، نعمان علی، راحت علی اور عثمان شنواری کو بھی زیر غور لایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply